ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اٹک کا اجلاس، مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے تفصیلی بریفنگ

جمعہ 20 جنوری 2017 14:45

اٹک20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اٹک کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق ، ڈی ایم او اٹک فاروق اکمل ، اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی ایس پی ٹریفک فتح عالم ،سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملک عبادت کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک نے مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس وقت تک عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایمرجنسی میں 1122نے متعدد اقدامات کیے جس سے قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی ریسکیو 1122کے د فاتر قائم کیے جارہے ہیں جس سے وہاں ہونے والی ایمرجنسی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ڈی سی اٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں جو قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے ان تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور 1122کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں