علی زئی ایمبولینس کا دائرہ کار تحصیل حضروسے بڑھا کر ضلعی اٹک اور دیگر علاقوں تک کردیاگیا

جمعرات 9 مئی 2024 18:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) امریکہ میں مقیم معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین علی زئی فاونڈیشن ،نسیم خان علی زئی کے زیر اہتمام چلنے والی علی زئی فاونڈیشن کی علی زئی ایمبولینس کا دائرہ کار تحصیل حضروسے بڑھا کر ضلعی صدر مقام اٹک اور دیگر علاقوں تک کردیاگیاہے ہائی ایس (بڑی گاڑی) ایمبولنس صرف ڈیزل اور موبائل آئل کے خرچ پر 5115327 0314پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے یاد رہے کہ علی زئی فاونڈیشن کے زیراہتمام دس فری میڈیکل کیمپ اور پانچ فری کمپس لگائے جا چکے ہیں ،اس کے علاوہ 2001سے اب تک ہر اتوار کے دن سردار خان فری ڈسپنسری، خگوانی روڈ حضرو میں لاکھوں مریضوں کو فری علاج اور فری ادویات فراہم کی جا چکی ہیں ، علی زئی فاونڈیشن گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں گراں قد ر خدمات سر انجام دینے کے علا وہ ایسی غریب و نادار، یتیم و لاوارث بچیوں جن کی شادیاں جہیز خریدنے کی ا ستطاعت نہ ہونے کی وجہ سے شادیاں رکی ہوہی تھی ا ن کے لیے مکمل جہیز سامان کے ساتھ ا ن کی رخصتیوں کے اجتماعی شادیوں کے کئی پروگرام کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین علی زئی فاونڈیشن نسیم خان علی زئی نے نوجوان صحافی ایم احسان قریشی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے علی زئی فاؤنڈیشن 11 مئی بروز ہفتہ کو اڈیالہ جیل میں فری میڈیکل کیمپ لگانے جا رہی ہے پانچ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم قیدیوں کا مفت چیک اپ کرے گی ، ٹیسٹ کے ساتھ ان کو فری میڈیسن بھی فراہم کی جائے گی-

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں