مانبر ہائوسنگ اسکیم پشکان گوادر کے پلاٹوں کی تفصیل کا اعلان کر دیا گیا

مجموعی طور پر 8845درخواست گزاروں کو پلاٹ الاٹ کیئے گئے

جمعرات 12 جنوری 2017 21:19

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء)مانبر ہائوسنگ اسکیم پشکان گوادر کے پلاٹوں کی تفصیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ مجموعی طور پر 8845درخواست گزاروں کو پلاٹ الاٹ کیئے گئے ہیں۔ اسکیم کے لیئے موضع پشکان میں ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی گئی ہے ۔ الا ٹیز ایک ماہ کے اندر اندر پلاٹ کے چارجز جمع کر نے کے پابند ہونگے۔ 5کروڑ روپے کی لا گت سے اسکیم کی اراضی کی ڈیمارکیشن کا منصوبہ مکمل کیاجا ئے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشکان میں واقع سر کاری ہا ئوسنگ اسکیم کے پلاٹوں کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے اس بات کا اعلان گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع گوادرو پر وجیکٹ ڈائر یکٹر مانبر ہائوسنگ اسکیم طفیل احمد بلوچ نے ایک پر یس بر یفنگ کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ مانبر ہائوسنگ اسکیم کی اراضی کل ایک ہزار ایکڑ اراضی پر محیط ہے اور یہ اراضی پشکان میں حاصل کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اسکیم کے اجراء کے بعد مختلف کٹیگر ی کے پلاٹوں کے لیئے درخواست گزاروں کی جانب سے درخواستیںجمع کرائی گئی تھیں رہائشی پلاٹوں میں 240، 500اور 1000مر بع گز کے رہائشی جبکہ کمر شل پلاٹوں میں 200،400اور 1000مربع گز کے پلاٹ شامل ہیں رہائشی پلاٹو ں کے لیئے 14972درخواست گزاروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائی تھیں جس میں 7445درخواست گزاروں کو پلاٹ الاٹ کیئے گئے ہیں جبکہ کمر شل پلاٹوں کے لیئے درخواست گزاروں کی جانب سے 6470درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 1400درخواست گزاروں کو پلاٹ الاٹ کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طو ر پر الاٹیز کی تعداد8845 ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں میں پلاٹ کی تقسیم لاٹری کے طر یقہ کار کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں اور جن الاٹیز کے نام پلاٹ جاری ہوئے ہیں ان کو ایک ماہ کے اندر اندر عائد چا رجز جمع کرانے ہونگے ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں