رواں مالی سال2016-17ء کی پہلی ششماہی میں نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات سے 1.193 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

بدھ 22 فروری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) رواں مالی سال2016-17ء کی پہلی ششماہی میں نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات سے 1.193 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میںجولائی تا دسمبر کے دوران برآمدات میں0.17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 1.191 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں1.999 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر2016ء کے دوران62.926 ملین درجن نیٹ ویئرز برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران53.879 ملین درجنکی برآمدات کی گئی تھیں اس طرح تعداد کے حوالے سے برآمدات میں17فیصد کا اضافہ ہونے سے 9.047 ملین درجن کی زائد برآمدات کی گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق دسمبر2015ء کے مقابلے میں دسمبر2016ء کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں4.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں