گذشتہ پانچ سال کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں13 ہزار790 کا اضافہ

بدھ 22 فروری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) گذشتہ پانچ سال کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں13 ہزار790 کا اضافہ ہوا ہے اور فروری2017ء میں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد7 ہزار473 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے حکام نے کہا ہے کہ مالی سال 2011-12ء کے اختتام پر رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد59 ہزار417 تھی جو گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے اختتام پر73 ہزار207 تک بڑھ گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2012-13ء کے اختتام پر یہ تعداد62 ہزار253 جبکہ مالی سال 2013-14ء کے خاتمہ پر64ہزار67 اور مالی سال 2014-15ء کے خاتمہ پر ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد67 ہزار624 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے دوران ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ سے ملک میں تجارتی ، کاروباری و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں