پنجاب میں دھند کا راج ، موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثررہی
منگل 9 فروری 2016 11:28
اسلام آباد /لاہور /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لئے۔ چار گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹر وے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، صبح کا استقبال رات بھر ادھر ادھر چھائے دودھیا بادلوں نے کیا۔محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو خیبرپختو نخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ۔
بدھ / جمعرات کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ ، پاراچنار منفی 04، استور، گوپس،کالام منفی 03،سکردومنفی 02،مری راولاکوٹ، قلات، گلگت، دیرمیں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور اور اس کے ارد گرد ایک بار پھر دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے صبح 5 بجے موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ جی ٹی روڈ ، نیشنل ہائی وے پر بھی شدید دھند رہی ، لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم 2 بند رہا جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ایم 3 موٹر وے بھی بند کرنا پڑا جو دھند کم ہونے پر صبح سوا نو بجے کھول دیا گیا۔ لاہور سے پتوکی اوکاڑہ ، ساہیوال ، خانیوال نیشنل ہائی وے پر شدید دھند ہے اور لاہور سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔ حکام کی جانب سے مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا اور یہ صورتحال آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 87 فیصد رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا