ڈی پی او جہلم کا ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پولیس عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرے گی،ڈی پی اوحسن اسد علوی

جمعرات 12 جنوری 2017 18:48

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی نے تھانہ ڈومیلی سے متصل گرائونڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں کی شکایات سن کر موقع پر احکامات صادر کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیاکیا جائے گا کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔فرنٹ ڈیسک کا قیام تھانہ کلچر کی تبدیلی کی طرف آئی جی پی پنجا ب کا احسن اقدام ہے ۔فرنٹ ڈیسک میں پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی سے عوامی مسائل کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں