جہلم، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے والی2ملزمان گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024 22:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) للہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے والی2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق للہ پولیس نے ملزمان فضل الرحمان اور محمد سرورکو گرفتار کر لیا، ملزم فضل الرحمان قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم احمد نواز کا سہولت کار تھا جس نے اشتہاری کو فرار ہونے میں مدد دی جبکہ ملزم محمدسرورنے زکیرصفدرنامی اشتہاری ملزم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں