ای ڈی او زراعت ،ڈی او زراعت او رڈی ڈی او زراعت کے خلاف کرپشن پرانکوائری مکمل

بدھ 18 جنوری 2017 23:20

خانیوال ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ای ڈی او زراعت ،ڈی او زراعت او رڈی ڈی او زراعت کے خلاف نااہلی ،کرپشن پر انکوائری آفیسر نے رپورٹ مکمل کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سابق ای ڈی او زراعت اور موجودہ ڈائریکٹرزراعت ملتان رانا احمد منایر ،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نذیر بھٹی، اور سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت میاں چنوں افتخار احمد شاہد کے خلاف مس کنڈیکٹ ،نااہلی او رکرپشن کے الزامات پر ڈائریکٹر جنرل خالد محمود نے انکوائری کی ان تینو ں افسران پر میاں چنوں میں25ایکڑ کا لمبے والا سرکاری فارم میں مبینہ خردبرد اور دیگر الزامات پر انکوائری کی گئی۔

سیکرٹری زراعت پنجاب محمدمحمود نے انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں تینوں افسران کو الزامات سے بری قرار دے کر نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں