سیاسی بیروزگاروں کو عقیل فوبیہ ہوگیا، ایک سرکاری آفیسر کیخلاف بیان بازی کرنے پر ملک نواز خان کو اپنے ہی آنسوؤں میں ڈوب مرنا چاہیے‘بیرسٹر سلطان نے چارآنے کی تھیلی میں ہزار روپے ڈال کرزیادتی کی

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما، سابق اُمیدوار اسمبلی یوسف ملک کی بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:11

ْکوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما، سابق اُمیدوار اسمبلی یوسف ملک نے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاروں کو عقیل فوبیہ ہوگیا، ایک سرکاری آفیسر کے خلاف بیان بازی کرنے پر ملک نواز خان کو اپنے ہی آنسوؤں میں ڈوب مرنا چاہیے۔بیرسٹر سلطان نے چارآنے کی تھیلی میں ہزار روپے ڈال کرزیادتی کی، قصور چوہدری محبوب کا نہیں اس مرتبے کا ہے جو نااہلیت کے باعث وہ سنبھال نہیں پائے جیسے چھوٹے برتن میں زیادہ چیزپڑجائے تووہ چھلک ہی جاتا ہے۔

گلہار کالونی میں قبرستان کا معاملہ عدالت میں زیرکار ہے، فیصلہ آنے دیں دودوھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔گلہار کالونی کے لوگوں نے الیکشن میں ملک نواز اور چوہدری محبوب کو گھاس نہیں ڈالی تو اس میں سردار عقیل محمود کا کیا قصور ، باشعور لوگوں نے وہی کام کیا جو نالائق اور نااہل لوگوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ملک نوازاورچوہدری محبوب اگر پانچ سال سکون سے گزارنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے مفت مشورہ ہے ’’عقیل فوبیا کا علاج کسی قابل ڈاکٹر سے کروائیں‘‘فیس میں اداکردونگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گلہار کالونی کی مہاجر کالونی کو قبرستان کے لیے چند کنال زمین فراہم نہ کرسکنے والے ملک نواز خان اور چوہدری محبوب کی اصلیت لوگوں کے سامنے آگئی ہے کہ کیسے وہ سرساوہ ہسپتال کو کوٹلی میں لانے کے لیے بڑے بڑے دعوے کررہے تھے کہ وہ ہسپتال کے لیے 160کنال زمین دیں گے مگر چند دن ہی گزرے تو دونوں ناکام سیاسی رہنماؤں کی اوقات سب کے سامنے آگئی کہ جو لوگ قبرستان کے لیے مہاجروں کو چند کنال زمین نہ دے پائے وہ ہسپتال کے لیی160کنال زمین کہاں سے لائیںگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی رہنما لوگوں کی خدمت کرنا سیکھیں اور مرے ہوئے لوگوں سے تدفین کا حق چھیننے سے باز رہیں۔ملک نواز نے تو الیکشن میں تھلیر کالونی کے مہاجرین کو بھی سینکڑوں کنال زمین قبرستان کے لیے الاٹ کرنے کا کہا تھا مگر ان کے وعدے کہاں گئے ہیں یہ ہم نے وہ لوگ پوچھ رہے ہیں ۔یوسف ملک کا کہنا تھا کہ اخبار میں ملک نواز کی جانب سے سردار عقیل محمود کے خلاف بیان پڑھ کر حیرت ہوئی کہ خود کو سینئر پارلیمنٹیرین کہنے والا ایک سرکاری آفیسر کے خلاف صف آرا ہے اور اس پر حیران کن بات یہ کہ اخبارات میں خبریں شائع کروا کے وہ سمجھ رہا ہے کہ وہ تیس مار خان ہے حالانکہ حقیقت برعکس ہے ملک نواز اپنے کسی پرانے سیاست دان دوست سے اس بات پر مشورہ لے لیں میں دعویٰ سے کہتا ہوں دوست سے مشورہ ملے گا کہ اپنے ہی آنسوؤں میں ڈوب مرو۔

دونوں ناکام سیاسی رہنماؤں کو الیکشن میں گلہار کالونی کے باشعور لوگوں نے گھاس نہ ڈال کر وہی کیا جو نالائق اور نااہل لوگوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، ملک نواز اور چوہدری محبوب کے لیے بہتر ہے کہ حالات کو بھانپتے ہوئے خاموشی اختیار کریں اور عقیل فوبیہ کا علاج کسی قابل ڈاکٹر سے کروائیں تاکہ انھیں سکون مل سکے ۔مفت مشورہ دیا ہے عمل کرلیںاگر ایسا نہ کیا گیا تو پانچ سال گزارنا ان کے لیے مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں