تتہ پانی گوئی سڑک منصوبہ راج محل کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا،ظفر اقبال ملک

راج محل میں 2 ارب 7 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے تین سالوں میں دیئے ہیں تنقید تعریف کے دور سے نکلنا ہو گا،عوام یک جان ہو کر اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں پر پہرہ دیں،وزیر ہائیر ایجوکیشن

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:39

کوٹلی /تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا ہے کہ تتہ پانی گوئی سڑک 39کروڑ کا منصوبہ راج محل کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا،راج محل میں 2 ارب 7 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے ان تین سالوں میں دیے ہیں تنقید تعریف کے دور سے ہمیں نکلنا ہو گا تمام راج محل کے عوام ایک جان ہو کر اپنے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں پر پہرہ دیں،میں راج محل کا بیٹا ہوں کئی باہر سے نہیں آیا ہوں مجھ سمیت ہر ذمہ دار احتساب کے لیے حاضر ہے،کسی کو کرپشن کی اجازت کسی بھی صورت میں نہیں دونگا رعایا گلی سے تتہ پانی 10 کلومیٹر 33 کروڑ،تتہ پانی بائی پاس 6 کروڑ،تتہ پانی سے گوئی 6 کروڑ،دندلی سے گوئی 5 کلومیٹر 11 کروڑ روپے کے منصوبے راج محل کے عوام کو راج محل کے اس بیٹے کی جانب سے ایک تحفہ ہے اور انشااللہ ابھی تین بجٹ باقی ہیں اور بہترین منصوبے مزید دیے جائینگے انشااللہ جلد ہی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق جلد تتہ پانی کا دورہ کرینگے،تفصیلات کے مطابق وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے حلقہ راج محل کے میگا پراجیکٹ تتہ پانی تا گوئی سڑک کا کام شروع کروا دیا جس کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب حاجی کالا خان پلازہ تتہ پانی میں منعقد ہوئی جس میں صاحبزادہ پیر سید اکرام حسین شاہ نے خصوصی طور پر دعا فرمائی اور ٹھیکیدار حافظ محبوب کی موجودگی میں ہیوی مشینری لگا کر کام شروع کر دیا گیا،تتہ پانی شہر میں ہیوی مشینری پہنچنے پر عوام علاقہ و شہری ورطہ حیرت میں پڑھ گے کہ آج تتہ پانی میں کچھ نیا ہونے والا ہے اور جب عوام علاقہ نے لاری اڈہ تتہ پانی سے کام شروع ہوتے دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کی درازی عمر کی دعائیں کیں ۔

(جاری ہے)

راج محل کی تمام یونین کونسل سے سینکڑوں افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں