ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کوٹلی کا ایکشن ،ایک من مضر صحت چکن تلف کر دیا ،دوکاندار کو جرمانہ

منگل 30 اپریل 2024 13:42

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے کوٹلی بازار میں چیکنگ کی کارروائیاں جاری رکھیں اور دوران پڑتال تقریباً ایک من مضر صحت چکن تلف کر دیا اور دوکاندار کو بھاری جرمانہ بھی کیا۔ ہوٹلز، بیکرز اور مارکیز کی رجسٹریشن اور اشیاء خورونوش کی بھی پڑتال کی۔

(جاری ہے)

غیر معیاری اشیاء تلف کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ٹیم فوڈ اتھارٹی نے منور چوھان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں کوٹلی شہر کے مختلف بازاروں کا معائینہ کیا۔

دوران معائینہ ہوٹلز، بیکرز اور مارکیز کی خصوصی پڑتال کے علاوہ رجسٹریشن کا عمل جاری رکھا گیا جبکہ فوڈ پریمسز کی چیکنگ کے دوران برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کو تلف کرتے ہوئے متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے۔کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سردار وجاہت نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں