کوٹلی ،تھانہ پولیس ناڑ کی حدود جراہی کے مقام پر نامعلوم وجوہات پرخاتون قتل

پولیس نے مقدمہ زیر دفعہ 302 APC درج کر کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کردیا، تفتیش شروع

منگل 30 اپریل 2024 13:42

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) تھانہ پولیس ناڑ کی حدود جراہی کے مقام پر نامعلوم وجوہات پرخاتون قتل ،پولیس نے بھروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملزم بہادر علی ولد رفیق قوم جاٹ ساکن کنڈ جٹاں ، جرائی تحصیل دولیاہ جٹاں ضلع کوٹلی نے مقتولہ صندل بی بی دختر ستر دین جرائی کے رہائشی کمرہ میں داخل ہو کر مقتولہ کو سر ڈنڈے کے وار کر کے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ پولیس ناڑ ایاز ممتاز معہ نفری کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر جائے وقوع سے موقع پر موجود ثبوت کو اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 302 APC درج کر کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اطلاعات کے مطابق ملزم اور مقتولہ آپس میں قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی مزید تفصیلات کے لئے ایس ایچ تھانہ ناڑ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں