لاہور، گھر میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جھلس گئے

منگل 21 فروری 2017 03:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈیفنس کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے وطین چوک کے ایک گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ گیس سلنڈر کی لیکج کے بعد ہوا دھماکہ سے آگ لگ گئی اور گیس سلنڈر کے دھماکہ کے باعث 4 افراد آگ سے جھلس گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں