پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا سحر ہمیشہ بھارتی ڈراموں کے مقابلوں میں سر چڑھ کو بولتا رہاہے ‘ بشریٰ انصاری

ٹی وی ڈراموں میں بہت سارے کردار ادا کر لیے ہیں مگر ابھی کچھ کردار ایسے ہیں جو ادا کرنے کی خواہش باقی ہے

پیر 16 جنوری 2017 12:48

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا سحر ہمیشہ بھارتی ڈراموں کے مقابلوں میں سر چڑھ کو بولتا رہاہے ‘ بشریٰ انصاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا سحر ہمیشہ بھارتی ڈراموں کے مقابلوں میں سر چڑھ کو بولتا رہاہے ، میںنے ٹی وی ڈراموں میں بہت سارے کردار ادا کر لیے ہیں مگر ابھی کچھ کردار ایسے ہیں جو ادا کرنا باقی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جتنے معیاری اور خوبصورت ڈرامے پاکستان سے پیش کیے جاتے ہیں بھارت میں اس طرح کا ایک بھی ڈرامہ نہیں بنا ، صرف وہ گلیمر کا سہارا لے کر ڈرامے بناتے ہیں اور ان کے ڈرامے اس قدر طویل ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ پاکستانی ڈرامے میں ہمیشہ دلچسپی کا عنصر چھایا رہا ۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ پی ٹی وی سے بعض ایسے ڈرامے بھی پیش ہوئے ہیں کہ جب وہ آن ائیر ہوتے تھے تو مارکیٹیں بند اور سڑکیں ویران ہو جاتی تھیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ٹی وی ڈراموں میں سارے کردار ادا کر لیے ہیں مگر ابھی کچھ کردار ایسے ہیں جو میں نے نہیں کیے جس میں قوت سماعت و گویائی سے محروم کردار ہیں جو کرنے کی خواہش باقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں