پاکستانی نژاد امر یکی گلوکار علی زمان کے پہلے ویڈ یو البم نے دھم مچا دی

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستانی نژاد امر یکی گلوکار علی زمان کے پہلے ویڈ یو البم نے دھم مچا دی جبکہ علی زمان نے کہا ہے کہ پہلی ویڈ البم کی کامیابی سے میری حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارعلی زمان کی پہلی ویڈ البم بیک وقت امر یکہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں ریلز ہو ئی ہے اور انٹر نیٹ پر انکے انگلش گانوں کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ٹیلی فونک گفتگو میں علی زمان نے کہا کہ میری توقع سے کئی گناہ زیادہ میری البم کو پسند کیا جا رہا ہے اور اسکے بعد اب میں نے اپنی اگلی البم پر بھی توجہ دینا شروع کردی ہے اور کوشش ہو گی اسی طر ح اپنے شائقین کی امنگوں کے مطابق کام کر تارہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں