لاڑکانہ، قمبر سٹی تھانہ کے حد میں چھجڑا برادری کے دو گروپوں میں زمینی تنازعہ پر جھگڑا، پانچ افراد زخمی

اتوار 15 جنوری 2017 20:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) قمبر سٹی تھانہ کے حد میں چھجڑا برادری کے دو گروپوں میں زمینی تنازعہ پر جھگڑے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی، زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قمبر سٹی تھانہ کے حد گاؤں چھجڑا میں چھجڑا برادری کے دو گروپوں میں کئی سالوں سے جاری زمینی تنازعے پر ایک گروپ کے افراد نے کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے حاجی شہمیر خان، شہزادو، ذوالفقار، فدا حسین اور عامر علی چھجڑو کو شدید زخمی کردیا جنہیں ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں پہنچایا، ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس موقع پر زخمیوں کے ورثا نے بتایا کہ چھجڑا برداری کے حاجی شہمیر خان اور یحیٰ خان گروپوں میں تین ہزار زمین پر تنازعہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری تھا جس کا فیصلہ علی نواز لہر کی سرپنچی میں ہوا اور وہ زمین شہمیر خان کے لوگوں کے حوالے کیا گیا لیکن اس کے باوجود یحیٰ خان کے لوگوں نے حملہ کرکے پانچ افراد کو زخمی کردیا ہے جو ظلم اور زیادتی ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں