پاکستان رائٹرز ونگ کا اہم اجلاس ،عہدیداروں کا انتخاب،نوٹیفیکشن دئیے،ہفتہ کشمیر کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

ْملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان رائٹرزونگ کا اہم اجلاس ملتان ٹی ہائوس میں سرپرست اعلیٰ حافظ نسیم احمدقریشی کی زیرصدرات منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان رائٹرززونگ کے نومنتخب عہدیدران برائے سال 2017کو عہدوں کے نوٹیفیکشن دئیے گئے ، پاکستان رائٹرز ونگ کے سرپرست حافظ نسیم قریشی، مرزامحمدیٰسین بیگ ،چئیرمین،محمدعبداللہ صدرنے،نعیم الرحمان خان کونائب صدر،احسن مغل ،جنرل سیکرٹری ،عبدالرحیم خان جوائنٹ سیکرٹری،طفیل سلیم شجراء فنانس سیکرٹری،سعد الرحمان ڈپٹی سیکرٹری ،مخدوم عرفان رفیع ،سیکرٹری نشراوشاعت ،ساجدبلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری نشراواشاعت ،عبدالباسط قریشی کو رابطہ سیکرٹری برائے سال 2017 کے نوٹیفیکشن دئیے گئے۔

اجلاس کے مطابق فیصل شیخ،عبدالباری خان اور ابتسام الحق پا کستان رائٹرزونگ کے ایگزیکٹوایڈوائزرہوں گے۔اجلاس میں ہفتہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان رائٹرز ونگ کے منعقدہ پروگراموں کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور تحریری وتقریری مقابلہ جات کا شیڈول بھی مرتب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں