امریکا نے ’’لیڈی لبرٹی‘‘ کا یادگاری طلائی سکہ جاری کر دیا

’’لیڈی لبرٹی‘‘ کو سیاہ فام دکھایا گیا ہے، اس کے سر پر ستاروں کا تاج ہے

پیر 16 جنوری 2017 13:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء)امریکا نے پہلی بار سکے پر آزادی کی سیاہ فام دیوی کی تصویر لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ پہلی بار ایسا یادگاری طلائی سکہ جاری کر رہا ہے جس پر ’’لیڈی لبرٹی‘‘ کو سیاہ فام دکھایا گیا ہے اور اس کے سر پر ستاروں کا تاج ہے۔

(جاری ہے)

چوبیس قیراط کے اس سکے کا وزن اٹھائیس گرام ہے اور قیمت سو ڈالر رکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ ٹکسال اپنے قیام کی 225ویں سالگرہ منا رہا ہے جس کی خوشی میں لیڈی لبرٹی کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں