اسرائیل کیخلاف احتجاج پر امریکی یونیورسٹیوں میں 600 طلبہ گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) امریکا سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہے، احتجاج پر 600 سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا، غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج پر 600 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے، کئی جامعات میں طلبہ کو معطل کرنے کی دھمکیاں دے دی گئیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے امریکا میں پرامن مظاہرین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں