محمدنواز شریف نے پاکستان کی مرکزی جعفرافیائی پوزیشن کو معیشت کی ترقی کے لیے بھرپورانداز میں استعمال کیا،چوہدری محمدبرجیس طاہر

پاکستان کے ساتھ دیگر اہم ممالک کے معاشی مفادات منسلک ہونے سے پاکستان مضبوط ہو رہا ہے ، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:42

ننکانہ صا حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے پاکستان کی مرکزی جعفرافیائی حیثیت کو معیشت کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں ۔انہوںنے یہ بات ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرہ آباد کے نواحی قصبے چہینہ ورکاں میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جعفرافیائی حیثیت کو پاکستان کی معاشی ترقی کے استعمال کرنے کی ٹھانی۔انہوںنے کہا کہ 1990 ء کی دہائی سے ہی محمدنواز شریف کا وژن تھا کہ پاکستان کی معیشت کو توانائی کے وسائل سے بھر پور وسطحی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرکے زبر دست ترقی کی جاسکتی ہے ۔ اس وژن کو عملی طورپر نافذکرنے کے سلسلے میںانہوںنے 1990 ء کی دہائی میں عظیم الشان موٹروے پروجیکٹ کا آغازکیا جس کو وژن سے محروم سیاسی رہنمائوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج وہی رہنما موٹروے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کو اپنے اپنے علاقوں تک پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ محمدنوازشریف نے اپنے وژن کے تحت جس پروجیکٹ کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا تھا وہ آج پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک تن آور درخت بن چکا ہے جس کے ثمرات عنقریب دُنیا کے اربوں افراد پہنچیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آج یہ منصوبہ دُنیا کی نگاہ بن چکا ہے اور دُنیا کے اہم ممالک اس منصوبے سے منسلک ہونے کے خواہش مند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیگر اہم اور بڑے ممالک کے معاشی مفادات منسلک ہونے سے پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 21 ویں صدی ایشیاء کی صدی ہے جس میں جنوبی ایشیاء خصوصی طورپر پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی اختلافات اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کے لیے اس نادرموقع سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں