وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان ن نے صوبہ کی پسماندگی کا خاتمہ کرکے عوام کی تقدیر بدل دی ہے، حاجی محمد خان لہڑی

منگل 21 فروری 2017 23:17

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات وقدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ کرکے صوبے کے عوام کی تقدیر کو بدل دیا ہے، سی پیک کی تکمیل سے صوبے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے بیدار کے گوٹھ خدابخش کھوسہ میں حاجی سائیڈنہ کھوسہ کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میراظہارحسین کھوسہ،سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میر ظہورحسین کھوسہ،سابق وزراء مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر میرعبدالغفور لہڑی،میرسلیم خان کھوسہ،میرشوکت بنگلزئی ،حاجی محمد نوازکھوسہ،حاجی سائیڈنہ نیک محمد کھوسہ ڈاکڑسکندر کھوسہ سمیت علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، صوبائی مشیر معد نیات وقدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صوبے سے پسماندگی کے خاتمے کا سہرامسلم لیگ (ن) اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو جاتا ہے جنھوں نے دن رات عوام کے لئے کام کرکے پسماندگی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے کئی اہم منصوبے تشکیل دیے گئے جن سے عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے،صوبائی حکومت نے تعلیم، صحت اورزندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری جلد ہی نصیرآباد ،جعفرآباداور صحبت پور کا دورہ کریں گے اور اہم تکمیل شدہ منصوبوں کا افتتاح سمیت کئی نئے منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھیں گے اور عوام کے لیئے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں