مرکزی تنظیم تاجران پشاورکی کابینہ کااجلاس

پیر 23 جنوری 2017 13:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)مرکزی تنظیم تاجران پشاورکی کابینہ کااجلاس زیر صدارت حاجی ملک مہر الہی منعقد ہوا ،جس میں چیمبر آف ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر حاجی شکیل احمد، احتشام حلیم، الیکٹرانک کے صدر حاجی شاہ محمد، اعجاز محمد راہی، ہاشم خان ،عبدالحمید ، ضیا احمد صدیقی ، شوکت علی ، محمد شریف کاہلو، خلیل سواتی ،رحمان گل ملک ، ظہورالہی،حاجی محمداقبال ، حاجی محمد راجہ انوار، حاجی محمدامین اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی ۔

اجلاس میں شہید تاجر رہنما حاجی حلیم جان کی پہلی برسی کی تقریب کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور حاجی محمد شکیل ، رحمان گل ، ملک ظہور الہی ، اعجاز راہی، اور صلاح الدین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی حاجی حلیم جان کی برسی کے حوالے سے تقریبات کو ترتیب دے گی اور اس حوالے سے کمیٹی کااجلاس 26 جنوری کو منعقد ہوگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور کے بازاروں میں برسی کے حوالے سے فلیکس لگوائے جائیں گے ، برسی 9 فروری کو منائی جائے گی اور برسی تقریب میں تاجروں کے مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کو دعوت دی جائے گی اجلاس میں شہید حاجی حلیم جان ، مرحوم حاجی محمد عدیل اور مرکزی تنظیم تاجران کوہاٹ کے راہنما ملک منیر بنگش کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی اجلاس کے شرکا نے پشاور میں قیام امن اوربرسی کے حوالے سے ہر قسم تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں