ْ مسلم لیگ ن چترال نے وزیراعظم سے ضلع کے لئے سی ون تھرٹی طیارہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن چترال نے وزیراعظم محمد نواز سے ضلع چترال کے لئے سی ون تھرٹی طیارہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن چترال کے صدر سید احمد خان کا کہناتھاکہ لواری ٹنل کی بندش کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے وفاقی حکومت ہفتے میں دو روز کے لئے کواری ٹنل کے دورانیہ میں اضافہ کرے ان کا کہناتھا کہ ٹنل پر کام.تیزی سے جاری ہے اور جون میں اس کا افتتاح کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہ ٹنل کی بندش کیوجہ سے بیماروں اور بزرگوں کو بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا جاسکتا وزیر اعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ چترال کیلئے سی ون تھر ٹی طیارہ دے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ہسپتال کیلئے تاحال صوبائی حکومت زمین فراہم نہ کرسکی جبکہ صوبائی حکومت چترال میں ترقیاتی کاموں میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں