سرگودھا،گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں اردو تقاریر ی مقابلوں کا انعقاد

منگل 24 جنوری 2017 14:17

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں ڈویژن لیول کے اردو تقاریر کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ، ان مقابلہ جات میں انٹر ‘ ڈگری او رماسٹر لیول کے مقابلہ جات کا انعقادکیاگیا جس میں ڈویژن بھر کے سرکاری او رنجی اداروں کے طلباء وطالبات نے شر کت کی، اس موقع پر پرنسپل ادارہ پروفیسر طاہر رحیم خان ‘ پروفیسر ڈاکٹر اظہرجعفری ‘ پروفیسر شاہد اسلام دانش ‘ پروفیسر سید مرتضیٰ ‘ پر وفیسر فیاص احمد فیضی ‘ پروفیسر مظہر اقبال او ردیگر بھی موجود تھے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں