مستحق خواتین میں مفت جانوروں کی تقسیم حکومت کا احسن اقدام ہے، امجد سراج رہنما مسلم لیگ ن

بدھ 18 جنوری 2017 14:26

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں غریب، بیوہ اور مستحق خواتین میں مفت جانوروں کی تقسیم حکومت کا احسن اقدام ہے ۔اس حکومتی اقدام سے مستحق خواتین باعزت طریقہ سے اپنا روزگار کماسکیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلعی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) امجد سراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے 2018؁ء تک مستحقین میں جانوروں کی تقسیم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طلباء ‘ بیوہ‘ مستحقین اور غریبوں کیلئے جہاں مختلف قسم کی سکیمیں لارہی ہے وہاں پر مستحق خواتین میں مفت جانوروں کی تقسیم بھی ایک احسن اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں