این سی ایچ ڈی کے زیرِ اہتمام تھیلی سیمیا میں مبتلاء بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

جمعہ 10 مئی 2024 16:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھانے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا، پولیس تحفظ مرکز، سیف لائف آرگنائزیشن، گیو لائف فاؤنڈیشن اور ایگزیکٹو کونسل آف ایلومنائی یونیورسٹی آف سرگودھا کے اشتراک سے تھیلی سیمیا میں مبتلاء بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا کے 24 طلباء و دیگر شہریوں نے تھیلی سیمیا میں مبتلاء بچوں کیلئے مفت خون عطیہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اپنے تمام سٹیک ہولڈرز اور فلاحی تنظیموں کی معاونت سے فلاح انسانیت کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں