جامع مسجد ابو انیس میں دوسری سالانہ میلاد مصطفیؐ کا نفرنس کا انعقاد

پیر 23 جنوری 2017 15:34

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)جامع مسجد ابو انیس شاداب ٹائون میں دوسری سالانہ میلاد مصطفیؐ کا نفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پیر مشتاق احمد شاہ الازھری نے کی جبکہ محمد اللہ بخش چشتی،علامہ قمر ظہور ترابی،علامہ آصف ضیاء نے اپنے خطاب میں عظمت میلاد مصطفی بیان کرتے ہوئے کہا کہ محافل میلاد کے انعقاد سے رحمت خدا وندی کا نزول ہوتا ہے، ایسی پاک محافل مغفرت کا باعث ہوتی ہیں ،علمائے کرام نے کہا کہ اللہ کریم نے انسانوں پر سب سے بڑا احسان جو فرمایا ہے وہ سرکار مدینہؐ کی تشریف آوری ہے، حضور ؐ کو اللہ کریم نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا کانفرنس میں کثیر تعداد میں شمع رسالت ؐ کے پروانوں نے شرکت کی، علمائے کرام نے ملک میں امن کے قیام کیلئے سرکاری اداروں کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا، ملکی امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں