سیالکوٹ،پی ٹی سی ایل کی لا ئنو ں میں خرابی کے باعث ٹیلیفونز میں شور کی شکا یات

صارفین کنکشن کٹوانے پر مجبو ر

منگل 17 جنوری 2017 21:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء)پی ٹی سی ایل سیالکوٹ کی لا ئنو ں میں خرابی کے باعث سینکڑوں صارفین کے ٹیلیفونز میں شور کی شکا یات میں اضا فہ ،لائن مین کی عدم تو جہی کے باعث صارفین کنکشن کٹوانے پر مجبو ر ہوگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق بیری والا چوک ،کا لج روڈ،خوا جہ صفدر روڈ،آفیسر ز کالونی ،پریس کلب روڈ کے پی ٹی سی ایل صارفین کی متعدد بار شکا یا ت کر نے کے باوجو د لا ئنوں میںمسلسل شور آرہا ہے۔

لائن مین کی عدم دلچسپی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جس کیو جہ سے پی ٹی سی ایل صارفین فون لا ئن کٹوانے پر مجبو ر ہو چکے ہیں جبکہ متعلقہ لائن مین کسی بھی صارف کا فون مو صول نہیں کرتا ۔شمس ، عدیل ،راجہ نصر اللہ،ہما یوں ،رشید نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے نو ٹس کا مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا کہ کسی فرض شناس لائن مین کی ڈیوٹی لگا کر پی ٹی سی ایل صارفین کی شکا ئتوں کا ازالہ کیا جا ئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں