ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حاجی پورہ ڈسکہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، چیف آفیسرضلع کونسل سیالکوٹ

جمعرات 25 اپریل 2024 18:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) چیف آفیسرضلع کونسل سیالکوٹ الفت شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حاجی پورہ ڈسکہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں کشمیر روڈ،سرکلر روڈ، پسرور روڈ ،لہائی بازار ،ریلوے روڈ ڈیفنس روڈ پر کامیاب آپریشن کیا گیا ۔

چیف آفیسر الفت شہزاد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نےآپریشن شروع کرنے سے قبل آگاہی مہم چلائی تاکہ شہری تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ قانون کی پاسداری نہیں کریں گے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں