ٹوبہ ٹیک سنگھ،سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے ، جنید انوار چوہدری

بدھ 18 جنوری 2017 18:23

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے ، جس کے ذریعے ملک میں روز گار کے مواقع بڑھیں گے ،بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ، میٹروبس اورنج ٹرین اور سی پیک سمیت عوامی فلاح وبہبود کے دیگر ترقیاتی منصوبوں نے عمران خان کی دھرنا سیاست کو ہمیشہ کے دفن کر دیا ہے ،سال 2018 ء میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کا قلع قمع ہو گیا ہے ، پانامہ کیس میں عمران خان کے وکلاء اب بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، انہوںنے ملک اور قوم کا وقت ضائع کیا ہے ،عمران خان قوم کے مجرم ہیں ، جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا توملک و قوم کی دشمن طاقتوں کے آلہ کاروں نے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے شروع کردئیے لیکن ان کے یہ منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ ملک وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کررہا ہے اور کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں