Contouring Banaye Haseen - Article No. 1541
کنٹو رنگ بنائے حسین - تحریر نمبر 1541
ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے ۔ اسے اگر ہر خاتون کی فطری کمزوری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، مگر بعض خواتین ایسی ہیں جن کے چہرے کی بناوٹ اورخدوخال ایسے ہیں کہ وہ کم عمر بھی ہوں تو بڑی نظر آتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے میک اپ ماہرین کنٹورنگ کامشورہ دیتے ہیں۔
جمعہ 2 دسمبر 2016
ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے ۔ اسے اگر ہر خاتون کی فطری کمزوری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، مگر بعض خواتین ایسی ہیں جن کے چہرے کی بناوٹ اورخدوخال ایسے ہیں کہ وہ کم عمر بھی ہوں تو بڑی نظر آتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے میک اپ ماہرین کنٹورنگ کامشورہ دیتے ہیں۔
کنٹورنگ کیلئے کنٹورنگ سٹک اور پاؤڈر استعمال کیاجاتا ہے ۔ چہرے کو پتلا اور لمبا ظاہر کرنے کیلئے رخساروں سے لے کر Jaw Line کی طرف دولائنیں لگائیں پھر اسے اس طرح جذب کریں کہ فیس بیس کے ساتھ مسک بھی نہ ہوں اور زیادہ نمایاں بھی نہ لگے ۔ اگر ناک موٹی ہوتو پھر بھی کنٹو رنگ لازمی کریں تاکہ ناک پتلی اور لمبی نظرآئے ، کنٹو رنگ کے ذریعے ڈبل چن کوبھی چھپایاجاسکتا ہے ۔
(جاری ہے)
یادرکھیں کہ کنٹورنگ سٹک یاپاؤڈر عام بیس سے زیادہ ڈراک ہوتا ہے اس لئے لائٹ براؤن یا میڈیم براؤنڈ شیڈ میں ملتا ہے ، اکثر خواتین ماڈلز کے میک اپ بہت پسند کرتی ہیں۔
عام خواتین بھی فیس کنٹورنگ کرتی ہیں مگراس کیلئے آپ کو اپنے چہرے خدوخال کے بارے میں علم ہونا چاہئے جن کی کنٹورنگ کرنی لازمی ہے کیونکہ کنٹورنگ میک اپ سے آپ اپنے چہرے کے خدوخال کو شیڈزاور ہائی لائٹ کی مدد سے نمایاں کرسکتے ہیں۔ حتیٰ کہ کنٹورنگ سے آپ اپنے گال اور ہونٹوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ناک اور پیشانی کوبھی نئی شکل دے سکتے ہیں۔
کنٹورنگ سے چہرہ بہت ہی پرکشش معلوم ہوتا ہے کیونکہ کنٹورنگ میں آپ اپنے چہرے کے کچھ حصول کو چھپاتے ہیں اور کچھ کونمایاں کرتے ہیں ۔
کنٹورنگ کرنے کاطریقہ :
کنٹورنگ کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں ، پھر برونزکااستعمال کریں، برونز ہمیشہ میٹ خریدیں ، برونز لگانے کیلئے اپنے ہونٹ اس طرح بنائیں کہ گال اندر کو پچک جائیں پھر اس پچکی ہوئی جگہ پربرونز لگالیں شروع میں بہت کم اور ہلکا شیڈلگائیں پھراس میں اضافہ کرتے جائیں اس سے آپ کامیک اپ پرکشش لگے گا۔
اس کے بعد گال کے اُبھرے ہوئے حصے پر بلش لگائیں اور پھر بلش برش کی مدد سے بلش آن اور برونز کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ چہرے کو پرکشش بنانے کیلئے گال کی ہڈی کونمایاں کریں اس کے لئے ہائی لائٹر کو براہ راست گال کی ہڈی پرلگائیں کنٹورنگ سے آپ کے گال نمایاں ہونگے اور آپ کامیک اپ بہت عمدہ لگے گا۔ ناک کے دونوں طرف برونز لگائیں اور برش کی مدد سے اچھی طرغ بلینڈ کریں۔ پیشانی پر ہائی لائٹر لگائیں ۔ جب آپ کی فیس کنٹورنگ مکمل ہوجائے تو ایک پاؤڈر برش سے چہرے کی آہستہ صفائی کریں اس کے بعد آنکھوں کا میک اپ کریں اور لپ اسٹک کریں۔ اس میک اپ کے بعد آپ اپنا موازنہ کسی بھی ماڈل کے میک اپ سے کرکے دیکھیں توآپ کوکوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوگا۔
یادرکھیں کہ انسان کسی بھی فن کاماہر راتوں رات نہیں بن جاتا بلکہ اسے صبر آزما دور سے گزرنا ہی پڑتا ہے کنٹورنگ کافن سیکھنے کیلئے پہلے کسی ماہر میک اپ آرٹسٹ سے تربیت لیں۔ اس کے بعد آپ بار ہااس کی پریکٹس کریں۔ تو ایک نہ ایک دن آپ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرہی لیں گے ۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips