Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat - Article No. 3218

Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat

لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت - تحریر نمبر 3218

اگر آپ اپنے ہونٹوں کو مستقل بنیادوں پر نرم و گداز بنانا چاہتی ہیں تو اس کے لئے کولاجن انجکشن موجود ہیں لیکن یاد رہے کہ انہیں ہمیشہ کسی معیاری و مستند کاسمیٹک سرجن کی زیرِ نگرانی استعمال کیا جانا چاہیے

جمعرات 30 نومبر 2023

لپ ماسک بیوٹی انڈسٹری کی ایک نئی دریافت ہیں جو مغرب میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہے ہیں اور اب ہمارے ملک کے کئی نامی گرامی بیوٹی پارلرز اور جدید بیوٹی کلینکس نے بھی انہیں استعمال کرنے کی ابتداء کر دی ہے۔یہ فیس ماسک سے بہت زیادہ مماثلت رکھتے ہیں لیکن انہیں پورے چہرے کے بجائے صرف ہونٹوں کے اوپر استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں ہونٹوں اور منہ کے اطراف میں ماسک کی طرح لگا کر آہستگی سے دبا دیتے ہیں اور ایک مخصوص وقت تک ہونٹوں پر لگا رہنے کے بعد انہیں نرمی و آہستگی سے پیل آف ماسک کی طرح ہونٹوں کے اُوپر سے اُتار لیا جاتا ہے۔
تمام اقسام کے لپ ماسک جلد کی درستگی کرنے‘ہونٹوں کو نمی پہنچانے‘داغ دھبے دور کرنے اور ہونٹوں کو بھرا بھرا اور گداز دکھانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عام طور پر یہ ہائیڈروجیل (Hydrogel) پر مشتمل ہوتے ہیں جس میں دیگر اجزاء کے ساتھ پانی ”سیرم“ ہے ہائیلورونک ایسڈ (Hyaluronic Acid) گلیسرین اور وٹامن E شامل ہوتے ہیں۔یہ ہو سکتا ہے کہ یہ لپ ماسک ہونٹوں کو بہت نمایاں طور پر بھرا بھرا اور گداز کر کے نہ دکھا پائیں کیونکہ ان میں موجود کولاجن جلد کے اندر آسانی سے سرایت نہیں کر پاتے ہیں۔

جس طرح کے مثال کے طور پر پیپر منٹ آئل کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے اثرات عارضی ہوتے ہیں اور محض ایک ہفتے تک باقی رہتے ہیں۔یہ اس وقت زیادہ موٴثر ثابت ہوتے ہیں جب انہیں ہونٹوں کو بھرا بھرا دکھانے کے بجائے بھرپور طریقے سے موئسچرائز کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔اگر آپ اپنے ہونٹوں کو مستقل بنیادوں پر نرم و گداز بنانا چاہتی ہیں تو اس کے لئے کولاجن انجکشن موجود ہیں لیکن یاد رہے کہ انہیں ہمیشہ کسی معیاری و مستند کاسمیٹک سرجن کی زیرِ نگرانی استعمال کیا جانا چاہیے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.