Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat - Article No. 3241

Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat

سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت - تحریر نمبر 3241

سردیوں کی دھیمی رُت میں جلد اور بال آپ سے زیادہ حفاظت اور احتیاط کا تقاضہ کرتے ہیں

پیر 5 فروری 2024

سردیوں کی دھیمی رُت میں جلد اور بال آپ سے زیادہ حفاظت اور احتیاط کا تقاضہ کرتے ہیں۔سال کے اختتام اور آغاز پر کئی تقریبات بھی ہماری منتظر ہوتی ہیں ایسے میں باورچی خانے میں موجود سرسوں کا تیل کمال دکھا سکتا ہے اور آپ کے بال اور جلد اُس کے استعمال سے دمک سکتے ہیں۔سرسوں کا تیل نہایت مفید ہے جبھی تو ہماری نانی دادیاں اسے استعمال کرتی تھیں لیکن آج کل کی لڑکیاں اپنے بالوں کو تیل سے دور ہی رکھتی ہیں لیکن سرسوں کا تیل اپنی افادیت کے اعتبار سے اتنا ہم ہے کہ بال اور جلد دونوں کی شادابی میں رنگ جماتا ہے۔

غسل سے قبل سرسوں کے تیل کا مساج صدیوں پرانا رواج ہے آپ جسم کے خشک حصوں پر سرسوں کے تیل کی مالش کے بعد غسل کریں فرق نمایاں ہو گا۔سوختگی شمس یعنی دھوپ سے جھلس کر متاثر ہونے والی جلد کی رنگت کی درستگی کے لئے سرسوں کا تیل بیسن‘دہی اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر جسم پر لگا لیں۔

(جاری ہے)

بہترین باڈی پیک ہے اور جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے۔سردیوں کے دوران جلد پر خشکی کے چکتے پڑ جاتے ہیں اور اگر آپ کو کسی تقریب میں شرکت کرنا ہو تو یہ چکتے بہت برے محسوس ہوتے ہیں۔ایسی صورتحال میں سرسوں کے تیل کے چند قطروں کو چہرے پر مل لیں۔چند منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں پھر پانی سے چہرہ دھو لیں۔آپ کی جلد نرم اور شگفتہ ہو جائے گی اب اس پر میک اپ کر لیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.