Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat - Article No. 3227

Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat

ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت - تحریر نمبر 3227

نازک حسین اور صاف ستھرے پیروں کا حصول اب بے حد آسان ہے

منگل 26 دسمبر 2023

چہرے کے ساتھ ساتھ اگر پیروں کی بھی درست انداز میں دیکھ بھال کی جائے تو وہ شخصیت کے حسن میں بڑھاوے کا سبب بنتے ہیں۔نازک‘حسین اور صاف ستھرے پیروں کا حصول اس لئے آسان نہیں کہ انہیں نرم و ملائم بنانے کے لئے اسکرب وغیرہ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔خواتین اپنی مصروفیات کے باعث پیڈی کیور کے لئے بیوٹی پارلر کا رخ نہیں کر پاتیں ایسے میں چند آسان اسکرب ان کے پاؤں کو لاحق مسائل دور کر سکتے ہیں۔
یہ گھر میں تیار کردہ اسکرب اور مائعات نہ صرف بنانا آسان ہیں بلکہ ان پر اخراجات بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
لسٹرین اور گرم پانی
کٹی پھٹی ایڑیوں سے نجات کیلئے ایک برتن میں نیم گرم پانی بھر کر اس میں لسٹرین کی بوتل کے تین ڈھکنے لسٹرین ڈال دیں۔

(جاری ہے)

اپنے پاؤں اس پانی میں 25 منٹ کیلئے ڈبو دیں۔یہ جلد کے اوپر جمے مردہ خلیات کو صاف کر کے جلد کو خوشنما بنا دے گا۔

ٹی ٹری تیل اور پودینہ۔بطور ایکسفولیٹر بہترین نسخہ ہے۔مٹھی بھر سمندری نمک برتن میں ڈال کر دو کھانے کے چمچے زیتون کا تیل اور چند قطرے ٹی ٹری تیل اور پودینے کے تیل کے ڈال دیں اور اس اسکرب سے پیروں پر مساج کریں پھٹی ایڑیوں میں نمک سے جلن ہو گی مگر گھبرائیے نہیں یہ اسکرب جراثیم کو بھی صاف کر دے گا۔
نمک اور بیکنگ سوڈا
یہ ترکیب اسکرب کے علاوہ پاؤں بھگونے کے لئے مائع تیار کرنے کے کام بھی آتی ہے۔
پاؤں بھگونے کے لئے بیکنگ سوڈا اور نمک کو ایک نیم گرم پانی کے برتن میں ڈال کر اس میں پاؤں بھگو لیں۔اسکرب بنانے کے لئے مٹھی بھر نمک میں تین کھانے کے چمچے بیکنگ سوڈا اور ذرا سا زیتون کا تیل ملا کر مرکب بنا لیں۔دونوں پیروں پر یہ اسکرب لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں 20 منٹ کے بعد سادے پانی سے پیر دھو کر صاف کر لیں۔
کافور کا تیل اور شہد
پلاسٹک کے چھوٹے ٹب میں نیم گرم پانی ڈال لیں۔
ایک کپ شہد‘ایک کپ ایسم نمک اور کافور کے تیل کے چار قطرے ہاتھوں سے ملا لیں اور پانی میں ڈال دیں 20 منٹ کے لئے پیر اس میں بھگو دیں۔پاؤں تولیے سے خشک کر کے لوشن لگا لیں آپ چاہیں تو صرف ایسم نمک اور کافور کے تیل سے اسکرب تیار کر سکتی ہیں۔
دہی اور انناس
پیروں کو دلکش اور خوبصورت بنانے کے لئے نصف کپ انناس کو بلینڈر میں ڈال کر 5 سیکنڈ کے لئے بلینڈ کر لیں خیال رکھیں بس چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوں انناس کو کپ میں نکال کر اس میں کھانے کا ایک چمچہ دہی اور آدھا کپ شکر ڈال کر ملا لیں۔
اس اسکرب کو پیروں پر لگا لیں۔سوکھ جائے تو اُتار کر پیر دھو لیں۔
ناریل اور نمک
اس اسکرب کے لئے ناریل کا خالص تیل استعمال ہو گا۔نصف کپ نمک میں تین کھانے کے چمچے ناریل کا تیل اور چند قطرے اپنے پسندیدہ خوشبودار تیل کے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں یہ اسکرب اپنے پیروں پر اچھی طرح مل لیں۔خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
کٹی پھٹی ایڑیوں والے پاؤں کے لئے بہترین ہے۔یہ اسکرب تین ماہ کے لئے محفوظ بھی رکھا جا سکتا ہے۔تین اسٹرابیریز لے کر انہیں کانٹے سے کچل دیں اس میں نصف کپ شکر اور ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل مکس کریں اور پیروں پر اس مرکب کا مساج کریں۔تین منٹ کے مساج کے بعد اسے خشک کر لیں نیم گرم پانی سے پیر دھو لیں۔یہ اسکرب جلد کی رنگت بھی بہتر بناتا ہے اور اسے چہرے پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سفید سرکہ
یہ نہایت آسان مائع ہے جس میں پیر بھگوئے جاتے ہیں۔تھکے پیروں کے لئے بہترین ہے۔ایک کپ سفید سرکے کو نیم گرم پانی کے نصف بھرے ٹب میں ڈال کر پاؤں اس میں بھگو لیں۔بعد ازاں کسی اچھے سے تیل سے پیروں کی مالش کریں۔پیروں کی تھکن‘بدبو وغیرہ دور ہو جائے گی۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.