Beauty Tips - Article No. 3183

Beauty Tips

بیوٹی ٹپس - تحریر نمبر 3183

شادی یا کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے یہ فارمولا ضرور استعمال کریں

منگل 15 اگست 2023

عیشاء اسد
چہرہ خوبصورت بنائیں
چار چمچ دودھ،1 چمچ شہد،2 چمچ بیسن،ان تینوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور مکس کرنے کے بعد اس پیسٹ کو اچھی طرح چہرے پر لگائیں۔اور 10 منٹ بعد منہ دھو لیں۔آپ کو اسی وقت واضح فرق محسوس ہو گا۔شادی یا کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے یہ فارمولا ضرور استعمال کریں۔
ہاتھوں کی حفاظت کریں
رات کو سونے سے پہلے گلیسرین اور عرقِ گلاب ملا کر ہاتھوں کا مساج کریں۔

انڈے کی سفیدی میں پھٹکری مکس کر کے ناخنوں اور کہنیوں پر ملیں۔میل صاف ہو جائے گا۔
سخت اور کھردرے ہاتھ ملائم کرنے کے لئے پٹرولیم جیلی میں کاربالک ایسڈ ملا کر مساج کریں۔
ناخن کی صفائی کے لئے روغن بادام میں سفید آیوڈین ملا کر اس میں روئی بھگو کر ناخن صاف کریں۔

(جاری ہے)


پھٹی ایڑیوں کا علاج
پھٹی ہوئی ایڑیوں اور ہاتھوں کی خشکی ختم کرنے کے لئے نسخہ کولڈ کریم،مٹھی بھر جو کا آٹا،2 چائے کے چمچ لیمن 1 عدد چھلکے اور بیجوں کے ساتھ الفا ہائیڈروکسی کریم 1 کھانے کا چمچ اوپر دی ہوئی تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں۔چہرے یا جسم پہ پڑنے والے کالے دھبوں کے لئے بھی یہ کریم بہت اچھی ہے۔
بالوں کو مضبوط بنائیں
سر کے بالوں کی مضبوطی کے لئے ایک کلو سرسوں کے تیل کو کڑاہی میں گرم کریں۔اس میں 750 گرام کٹی ہوئی لوکی ڈال کر درمیانی آنچ پر لوکی گندمی ہونے تک پکا کر چولہا بند کر دیں۔ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر بوتل میں بھر لیں اور ہفتے میں 2 مرتبہ بالوں کی جڑوں میں اس تیل سے مالش کریں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Beauty Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.