Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe - Article No. 3250

Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe

آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے - تحریر نمبر 3250

اگر آنکھیں بڑی ہوں تو یہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں

جمعرات 29 فروری 2024

لبنی خان
آنکھوں کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی محال ہے اور اگر آنکھیں بڑی ہوں تو یہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ذیل میں ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جس سے کسی بھی انسان کی آنکھیں قدرے بڑی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
نیند کا خیال رکھیں
اگر آپ کو عادت ہے رات میں دیر تک جاگنے کی تو نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی آنکھیں سرخ اور خشک ہو جاتی ہیں اور اس کا براہِ راست آپ کی نیند سے تعلق ہے آنکھوں کی صحت کے لئے کم سے کم 5 گھنٹے کی نیند ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم کی صحت کے لئے 7 گھنٹے کی نیند ضروری ہے اگر آپ وقت پر نیند پوری کریں گے تو اس سے آپ کی صحت کے ساتھ آنکھوں پر بھی اثر ہو گا اور آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایاں ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)


پانی کا استعمال
سوجی ہوئی بے جان آنکھیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور جسم کو تندرست رکھنے کے لئے جسم کو کم سے کم 8 گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 8 گلاس پانی کا استعمال کریں گے تو آپ کا جسم تندرست رہے گا اور آپ کا چہرہ کھلا ہوا دکھے گا۔
آنکھوں کا مساج کریں
آنکھوں کے ارد گرد انگلیوں سے آرام آرام سے مساج کریں ایسا کرنے سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور آنکھوں کے ارد گرد داغ دھبے اور جھریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اس عمل کو اپنی عادت بنا لیں کیونکہ یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین اور آسان طریقہ ہے۔

آنکھوں کا ماسک استعمال کریں
آنکھوں کی سوزش کو ختم کرنے کے لئے 10 منٹ کے لئے آنکھوں کا ماسک استعمال کریں اس عمل کو کرنے سے آپ کی آنکھیں ملائم ہو جاتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ماسک موجود نہیں ہے تو برف کی ٹکیا سے آنکھوں کا مساج کر لیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.