Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick - Article No. 3243

Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick

جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک - تحریر نمبر 3243

لپ اسٹک فیشن سے زیادہ آپ کی رنگت کے مطابق ہونی چاہیے

ہفتہ 10 فروری 2024

لڑکیاں یوں تو فیشن کے تمام ٹرینڈز اپناتی ہیں لیکن ایک اہم بات ان کے مدنظر نہیں رہتی کہ لپ اسٹک کا جو رنگ کسی ماڈل یا ایکٹرس پر جچ رہا ہے وہ ان پر بھی اچھا لگ سکتا ہے۔لپ اسٹک فیشن سے زیادہ آپ کی رنگت کے مطابق ہونی چاہیے۔بہت سے رنگ گوری رنگت پر اچھے لگتے ہیں تو کچھ سانولی رنگت پر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنی رنگت کے مطابق کس طرح لپ اسٹک کا رنگ منتخب کر سکتی ہیں۔

گوری رنگت کی خواتین پر کئی رنگ اچھے لگتے ہیں ان میں سرخ اور گلابی کے مختلف شیڈز شامل ہیں۔گوری رنگت کی حامل خواتین کو ببل گم پنک‘گہرا سرخ‘پیچ‘سرخ اور نارنجی رنگ بھلا لگتا ہے تاہم ان رنگوں کے استعمال کے دوران آنکھوں کے میک اپ سے موازنہ ضروری ہے جبکہ گہری رنگت کی خواتین کے چہرے پہ براؤن کے مختلف شیڈز،برگنڈی‘گہرا مدھم سرخ رنگ اور کافی اس صورت میں سجیں گے جبکہ آنکھوں کا میک اپ ہلکا ہو لیکن اگر آنکھوں کا میک اپ گہرا ہے تو پھر گلابی کے ہلکے شیڈز‘تربوزی گلابی کا انتخاب موزوں رہے گا۔

(جاری ہے)


گہری سانولی رنگت کی حامل خواتین کی آنکھوں کا میک اپ اگر تیز نہیں تو ان پر سرخی مائل نارنجی‘گہرے گلابی‘نارنجی رنگ اچھے لگیں گے اگر آنکھوں کا میک اپ ہلکا ہے تو بالکل جلد کے رنگ کی لپ اسٹک لگائیں تاکہ ہونٹ دلکش لگیں۔
گندمی رنگت کی مالک خواتین
آپ پر ہاٹ پنک‘سالمن پنک‘نارنجی مناسب لگیں گے لیکن اگر وہ ہلکا میک پسند کرتی ہیں تو پھر گہرے سرخ اور ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب خوب رہے گا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.