Girtay Balon Aur Dandruff K Liay Aroma Oils Ka Istamaal - Article No. 1517
گرتے بالوں اور ڈینڈرف کیلئے اروما آئلز کا استعمال - تحریر نمبر 1517
کیمیائی اجزاء اور مضراثرات سے پاک یہ قدرتی خوشبودار تیل آپ کے بالوں میں نئی جان وچمک پیدا کرسکتے ہیں
جمعہ 9 ستمبر 2016
(جاری ہے)
ہم ان حسن افزاء اور فائدہ مند آئلز کو خوشبودار خالص تیل جس دکان پر فروخت ہوتا ہے وہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ صرف ارومہ آئل کے 2قطرے 100گرام عام استعمال کے تیل میں ڈال کر استعمال کرسکتی ہیں اور اس کے فوائد سے مستفید ہوسکتی ہیں۔
ہمارے بالوں کو خشکی وسکری ڈینڈرف اور بال گرنے جیسے مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے اور ہمیں ان مسائل سے نمٹنے کے لیے فوری حل کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ ہم ان مسائل سے چھٹکارا پانے اور بالوں کی صحت کوبحال کرنے کے لیے مختلف کیمیکل اجزاء سے تیار کردہ شیمپو اور دیگر ہیئرکیئر پروڈکٹ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کیمیائی اجزاء اور مضر اثرات سے پاک یہ خوشبودار تیل آپ کے بالوں میں نئی جان وچمک پیداکرنے کا سبب بنتے ہیں۔
ارومہ تھراپی آئلز پودوں کے مختلف حصوں سے کشید کر حاصل ہونے والا قدرتی تیل ہوتا ہے۔ بھاپ کے ذریعے تیل کو کشیدہ جاتا ہے۔ قدرتی طریقے سے حاصل ہونے والے تیل میں بہت سے فوائد موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اگر آپ بازار میں دستیاب اسکن کیئر ہیئر کیئر اور شیمپو استعمال کرتی ہیں جو کہ سائنتھنک میٹریل پر موجود ہوتی ہیں جو آپ کے بال اورجلد دونوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ مندرجہ ذیل میں آپ کو ان آئلز کے کچھ فوائد بتائیے جارہے ہیں۔
روز میری آئل :
اس حسن افزاء تیل کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔ یہ تیل آپ کے بالوں کو صحت مند کرنے اور چمک عطا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ آپ 100گرام نارمل تیل میں 4قطرے روز میری ارومہ آئل کے شامل کرکے مکس کریں اور اس تیل کو سرکی جلد اور بالوں میں انگلیوں کے پوروں سے مساج کرتے ہوئے مہینے میں 2-3بار ضرور لگائیں۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے بالوں کی خوبصورتی وحسن میں اضافہ کرنے کاسبب بنے گا ۔
ملے جلے آئلز کا مرکب :
ایک سے زیادہ قدرتی خوشبودار تیل کااستعمال آپ کے بالوں کے لیے مفید واکسیر ثابت ہوسکتا ہے۔
5قطرے لیونڈرآئل 15 قطرے لیمن آئل 15قطرے روز میری آئل اور 10قطرے ٹی ٹری آئل کے 100گرام ناریل کے تیل میں مکس کردیں اور اس کو روزانہ بہت کم مقدار میں اپنے بالوں پر لگائیں۔
کچھ ہفتوں کے استعمال سے ہی آپ کے بال لمبے گھنے اور چمکدار ہوجائیں گے کہ آپ کو خود بھی یقین نہیں آئے گا۔
بالوں میں برقی روکو ختم کرنے کے لیے :
بالوں میں برقی رونمی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ اس وجہ سے بھی ہوسکتی ہے کہ آپ نے اپنے بالوں کو زیادہ خشک یا ہیئرڈائیز کازیادہ استعمال کرلیا ہو۔ اڑتے بالوں کو قابو میں کرنے کے لیے ایک اچھا ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک اسپرے بوتل میں پانی بھریں اور پانی کااسپرے بوتل میں پانی بھریں اور پانی کا اسپرے ہوا میں کریں اور اس طرح کریں کہ بعد میں پانی آپ کے بالوں پر گرتا رہے۔ براہ راست پانی کااسپرے بالوں پر نہیں کریں۔ ورنہ بال دوبارہ گیلے ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اچھا کنڈیشز آپ کے بالوں کو دوبارہ سے نمی فراہم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips