Ashfaq Ahmed Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ashfaq Ahmed اشفاق احمد - Read complete profile, contact information and life history of Ashfaq Ahmed
Ashfaq Ahmed Profile & Information

اشفاق احمد

اشفاق احمد 22اگست1925میں پیدا ہوئے اور 7ستمبر2004 میں وفات پائی۔اشفاق صاحب ایک لکھاری ،پلے رائٹ،براڈ کاسٹر ،دانشور اور روحانی شخصیت کے حامل تھے۔انہوں نے اردو زبان میں 20سے سے زیادہ کتابیں تحریر کیں۔ان کے نمایاں کاموں میں ناول نگاری،افسانہ نگاری،ٹیلیویژن اور ریڈیو کے لئے لکھے گئے ڈرامے ہیں۔براڈ کاسٹنگ اور ادبی خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سیپرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ ء امتیاز سے نوازا گیا۔ ان کی مشہور تصانیف میں"ایک ہی بولی،ایک محبت سو افسانے،عرضِ مصنف ،حیرت کدہ،کھیل تماشہ،من چلے کا سودا،بند گلی،توتاکہانی ،شاہلا کوٹ، ننگے پاؤں مہمان سرائے،سفر در سفر" اور علاوہ ان کے متعدد کتابیں شامل ہیں ۔ان کی آخری کتاب "بابا صاحبا"ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی جسے ان کی اہلیہ بانو قدسیہ نے مکمل کیا۔ان کا ٹی۔وی پروگرام "زاویہ "اور ریڈیو پروگرام "تلقین شاہ"اپنی نوعیت کے منفرد اور مقبول ترین پروگرام تھے۔
Urdu Name اشفاق احمد
English Name Ashfaq Ahmed
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb