Baqi Siddiqui Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Baqi Siddiqui باقی صدیقی - Read complete profile, contact information and life history of Baqi Siddiqui
Baqi Siddiqui Profile & Information

باقی صدیقی

باقی صدیقی کا اصل نام محمد افضل قریشی جبکہ باقی تخلص تھا۔ 20 ستمبر 1905ء کو موضع سہام، ضلع روالپنڈی میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں شفیق باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا، اس لیے میٹرک سے آگے تعلیم حاصل نہ کرسکے۔ شروع میں تقریباً 5 سال راولپنڈی کے دیہاتی سکولوں میں مدرس کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ یہ فضا ان کو راس نہ آئی۔ چنانچہ ملازمت سے سبک دوش ہو کر بمبئی چلے گئے۔ وہاں تین سال رہے اور دو ایک فلم کمپنیوں سے وابستہ رہے۔ اس مشغلے سے بھی بیزار ہو کر وطن واپس آگئے۔ یہ دوسری جنگ عظیم کا زمانہ تھا۔ حالات سے مجبور ہو کر جناب باقی حوالدار کلرک کی آسامی پر نوکر ہو گئے۔ دوسال بعد آپ فوج سے علاحدہ ہوئے اور آرڈیننس ڈپو میں ملازمت اختیار کرلی۔ پھر آپ ایم ای ایس، ریڈیو پاکستان، پشاور اور راولپنڈی میں ملازم رہے۔ باقی صدیقی کو غزل سے خاص دلچسپی تھی۔ عبدالحمید عدم سے تلمذ حاصل تھا۔ 8 جنوری 1972ء کو موضع سہام میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’جام جم‘، ’دارورسن‘، ’زخم بہار‘، ’بارسفر‘، ’شاخ تنہا‘، ’کتنی دیر چراغ جلا‘۔
Urdu Name باقی صدیقی
English Name Baqi Siddiqui
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb