Manzoor Hashmi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Manzoor Hashmi منظور ہاشمی - Read complete profile, contact information and life history of Manzoor Hashmi
Manzoor Hashmi Profile & Information

منظور ہاشمی

منظور بنی ہاشمی۔ 1935ء میں محلہ مولوی ٹولہ، بدایوں بھارت میں پیدا ہوئے۔ ایم اے (اردو) ، ایم اے (انگریزی) ، بی ایل ایس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیا۔ مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بطور ڈپٹی لائبریرین سبکدوش ہوئے۔ ہندوستان اور پاکستان کے ادبی رسائل میں ان کی شعری تخلیقات شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ہندوستان کے تمام بڑے مشاعروں میں شرکت کرنے کے علاوہ ریاض، مسقط ، دبئی، ابوظہبی، کراچی اور امریکا کے سولہ بڑے شہروں کے مشاعروں میں شریک ہوچکے ہیں۔ان کے شعری مجموعے’’بارش‘‘(1981ء)، ’’آب‘‘(1996ء) ’’پھولوں کی کشتیاں۔دیوناگری رسم الخط(2005ء) اور ’’سخن آباد‘‘(دسمبر2005ء) میں شائع ہوچکے ہیں۔
Urdu Name منظور ہاشمی
English Name Manzoor Hashmi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb