Munir Niazi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Munir Niazi منیر نیازی - Read complete profile, contact information and life history of Munir Niazi
Munir Niazi Profile & Information

منیر نیازی

منیر نیازی کا مکمل نام منیر احمد نیازی تھا۔آپ 19 اپریل1928میں ہوشیار پور پنجاب(انڈیا)کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ان شاعری میں پنجاب کا رنگ نمایاں ہے۔ان کی وجہ ء شہرت نہ صرف ان کی اردو اور پنجابی میں کی گئی شاعری ہے ان کی فلم نغمہ نگاری بھی ہے۔منیر نیازی کے کلام پڑھنے کا انداز انتہائی منفرد اور جدا گانہ تھا۔ان کے لہجے اور آواز کی پُر یقین ہونے کا اتنا اثر تھا کہ اکثر حاضرین اپنے آنسوؤں پر اختیار نہ رکھ پاتے تھے ۔آپ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے لا تعداد گانے لکھے جو خاصے مشہور ہوئے۔1960میں منیر نیازی نے ال۔مثل کے نام سے پبلیکیشنز کا ایک ادارہ بھی قائم کیا اس کے بعد وہ لاہور ٹی۔وی سے وابستہ ہوئے اور باقی زندگی لاہور ہی میں گزاری۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ ء امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ان کی شاعری کی مشہور تصانیف میں"تیز ہوا اور تنہا پھول،جنگل میں دھنک،دشمنوں کے درمیاں شام اور ماہِ منیر شامل ہیں۔
Urdu Name منیر نیازی
English Name Munir Niazi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb