Afghani Kabab Recipe In Urdu

افغانی کباب بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Afghani Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Afghani Kabab is a Afghani Food, and listed in the afghan food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Afghani Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

99 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا قیمہ ایک کلو (باریک پسا ہوا)
2 ہری مرچ دس عدد (باریک کٹی ہوئی)
3 ثابت کا لی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ (گدری گدری پیس لیں)
4 پیاز(درمیانی) دوعدد (آملیٹ کی طرح کاٹ لیں)
5 ٹماٹر ایک کلو (ابال کر پیس لیں)
6 نمک حسب ذائقہ
7 تیل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے قیمے میں کٹی ہوئی پیاز، آدھی ہری مرچ، کالی مرچ، اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں
  2. 2 پھر چار حصے کر کے بڑے بڑے پیڑے بنا لیں
  3. 3 ایک بڑے اور پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگا کر ان پیڑوں کو اچھی طرح سے سینک لیں
  4. 4 جب اچھی طرح سینک جائیں تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں
  5. 5 پھر باریک باریک قتلے کاٹ لیں
  6. 6 ایک دیگچی میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر کے ابلے ہوئے ٹماٹر بقیہ ہری مرچ، کالی مرچ، اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں
  7. 7 پھر جو قتلے کاٹ کر رکھے ہوئے ہیں انہیں فرائنگ پین میں تل کر ٹماٹروں والی دیگچی میں پھیلا کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں
  8. 8 گرم گرم روغنی نان کے ساتھ سرو کر یں

متعلقہ پکوان

(2952) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Afghani Food - مزید افغانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب