Chicken Gumbo Recipe In Urdu

چکن گمبو بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Gumbo, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Gumbo is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken Gumbo Recipe In Urdu


اجزاء:
چکن 500گرام
پیاز(درمیانہ سائز کے) تین عدد
ٹماٹر دو عدد
بھنڈی 250گرام
چکن سٹاک پانچ کپ
نمک چائے کا چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی) چائے کا چمچ
ادرک (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
لہسن کی پوتھیاں دو عدد(اچھی طرح کٹی ہوئی)
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
چکن کو پیسز(pieces) کی صورت میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر اور پیاز کو بھی اچھی طرح کاٹ لیں۔ بھنڈیوں کو دھو کر خشک کر یں اور اوپر سے تھوڑا تھوڑا کاٹ دیں۔ اس کے بعد ہر گز نہ دھوئیں۔ اگر آپ سٹاک کو دو گھنٹے کیلئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں تو آپ دیکھیں گے کہ چربی خود بخود اُوپر آجائے گی۔ اسے اتار کر ضائع کر دیں۔ پھر چکن کو پیاز ،ٹماٹر، نمک، کالی مرچ، ادرک، لہسن اور سٹاک کے ساتھ پریشر ککر میں پانچ منٹ تک پکائیں۔ جب ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو چکن پیس نکال کر ہڈیاں تلف کر دیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر یں اور بھنڈیاں ڈال کر تین سے چار منٹ تک کے لئے فرائی کر یں۔ سوپ کو اُبالنے کے لئے رکھیں اور اس میں بون لیس چکن اور بھنڈیاں شامل کر دیں۔ اتنا پکائیں کہ بھنڈیاں اچھی طرح گل جائیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(1470) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب