Chicken Kebab With Spaghetti Recipe In Urdu

چکن کباب ودھ اسپیگھٹی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Kebab With Spaghetti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Kebab With Spaghetti is a Chicken Cutlets And Chicken Kebab, and listed in the chicken cutles aur chicken kabab. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken Kebab With Spaghetti Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

350 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا قیمہ 1/2 کلو
2 تیل حسب ضرورت
3 گرم مصالحہ پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ
4 ہرا مصالحہ 3 چائے کے چمچے(ہرا دھنیا پودینہ ہری مرچیں)
5 لال مرچ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچہ
6 لہسن‘ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
7 پیاز 2 چائے کے چمچے(براﺅن پسی ہوئی)
8 اسپیگھٹی 1 پیکٹ
9 نمک حسب ذائقہ
10 چلی گارلک سوس 1 کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغی کے قیمے کو باریک پیس کر اس میں ہرا مصالحہ‘گرم مصالحہ‘پاﺅڈر‘نمک‘لال مرچ پاﺅڈر‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘براﺅن کی ہوئی پیاز اور 2 چائے کے چمچے تیل ڈال کر تمام چیزیں اچھی طرح مکس کرکے حسب پسند سائز کے کباب بناکر فریج میں رکھ دیں
  2. 2 الگ پتیلی میں پانی اُبلنے کے لیے رکھ دیں اور اسپیگھٹی اس میں توڑ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی چائے کا ایک چمچ تیل ڈال دیں
  3. 3 اسپیگھٹی اُبل جائے تو چھان لیں تھوڑی دیر کے لیے ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اس کے بعد چھان لیں
  4. 4 ایک ٹرے میں چند سلادپتے بچھا کر ان پتوں پر اسپیگھٹی ڈال دیں اور اس پر چلی گارلک سوس جگہ جگہ ڈال دیں
  5. 5 آخر میں کباب فرائی کرکے اوپر رکھیں پھر ان کبابوں پر بھی چلی گارلک سوس تھوڑا تھوڑا ڈالیں
  6. 6 آخر میں ایک سلادپتہ باریک کاٹ کر ڈالیں

(872) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Cutlets And Chicken Kebab - مزید چکن کٹلس اور چکن کباب

More Recipes - مزید تراکیب