Chicken Tandoori Recipe In Urdu

تندوری چکن بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Tandoori , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Tandoori is a Baked Dish, and listed in the Baked Dishs. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken Tandoori  Recipe In Urdu

اجزاء:
چکن لیگ پیس آٹھ عدد
لیموں کا رس ایک لیموں کا
دہی 250گرام
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک کی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی) حسب ذائقہ
پپیتے کی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
خالص تیل دو چائے کے چمچ
ترکیب:
چکن لیگ پیسز کو کچھ جگہوں سے کٹ لگا ئیں اور بالکل خشک کر لیں۔ دہی ململ کے کپڑے میں باندھ کر دو گھنٹے تک لٹکائے رکھیں تاکہ پانی نکل جائے۔ تیل کے سوا باقی تمام اجزاء کو مکس کر یں اور چکن پیس اس آمیزہ میں ڈبو کر کم ازکم چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ، رات بھر پڑے رہیں ، رات بھر پڑے رہیں تو اور بھی اچھا ہے۔پھر ان پیسز کو کسی گیس تندوری یا گرل میں بیک کر لیں، بیک اس طرح کر یں کہ چکن پیسز کا رُخ مسلسل بدلتا رہے۔ تیل اور دہی کے آمیزہ کا وقتاََفوقتاََ چھڑ کاؤ کر تے رہیں۔ چکن کو مکمل طور پر بیک ہونے میں 20 سے25منٹ لگیں گے۔ آپ کو اسے دو وقفوں میں کرنا ہو گا۔ اس مقصد کے لئے اوون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن تندور سے حاصل ہونیوالا اصل مزہ خاص ہوتا ہے۔

متعلقہ پکوان

(4794) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baked Dish - مزید بیکڈ اشیاء

More Recipes - مزید تراکیب