Chicken With Pyaza Recipe In Urdu - Recipe No. 1750

چکن ود پیازا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1750

Chicken With Pyaza Recipe In Urdu

اجزاء:
چکن ایک کلو گرام
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک کی پیسٹ چائے کا چمچ
لہسن کی پیسٹ چائے کا چمچ
سویا سوس ایک چائے کا چمچ
وورسٹر شائر سوس ایک چائے کا چمچ
خالص تیل دو کھانے کے چمچ
شملہ مرچ تین عدد
پیاز دو عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر کے ٹکڑے گارنش کیلئے
ترکیب:
چکن کو ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ تمام مصا لوں ،سویا سوس وورسٹر شائے سوس اور ایک کھانے کا چمچ تیل مکس کر کے چکن کو اس آمیزہ میں نصف گھنٹہ تک ڈبوئے رکھیں ۔ شملہ مرچ اور پیاز کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک کڑاہی میں باقی بچا تیل گرم کر کے اس میں زیرہ ڈالیں اور پھر چکن ڈال کر پانچ منٹ تک اچھی طرح فرائی کر یں۔ پھر پیاز اور شملہ مرچ ڈالیں اور دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے فرائی کریں۔ اس کے بعد پانی ڈال کر ڈھکن دیں اتنا پکائیں کہ سب اجزاء اچھی طرح گل جائیں۔ ذائقہ چکھ کر اگر ضروری سمجھیں تو نمک ملا لیں کیونکہ سوس پہلے ہی نمکین ذائقہ کئے ہوئے ہوتے ہیں۔ تھوڑی سی گریوی ہونی چاہئے۔ اس ڈش کو ٹماٹر کے ٹکڑوں سے گارنش کر کے چپاتیوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(5133) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken With Pyaza, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken With Pyaza is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.