Chinese Fried Beef Stripes With Rice Recipe In Urdu

چائنیز فرائیڈ بیف اسٹرپس ود چائنیز رائس بنانے کی ترکیب

Chinese Fried Beef Stripes With  Rice Recipe In Urdu

چائینز رائس کے لیے:
فلک باسمتی رائس دو کپ(نمک ملے پانی میں ابال لیں)
چائینز نمک چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
چلی سوس ایک کھانے کا چمچہ
لہسن کے جوے دو عدد(چوپ کر لیں)
چکن کیوب ایک عدد(میش کر لیں)
شملہ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر اسٹرپس کاٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ
ہری پیاز دو عدد(چوپ کر لیں)
بند گوبھی کپ(اسٹرپس کٹے ہوئے)
تیل چار کھانے کے چمچے(تلنے کے لئے)
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر ساتے فرائی کر یں۔ اس کے بعد اس میں چائینز نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، سویا سوس، چلی سوس، چکن کیوب، شملہ مرچ، ہری پیاز، بند گوبھی ، نمک ڈال کر چمچہ چلائیں اور فلک باسمتی رائس شامل کرکے دم پہ رکھ دیں مزیدار چائنیز رائس تیار ہیں۔
اشیاء:
بیف انڈر کٹ کلو (اسٹرپس کاٹ کر ہلکا ابال لیں)
ہری پیاز چار عدد(چوپ کر لیں)
شملہ مرچ چار عدد(اسٹرپس کاٹ لیں)
مٹر کپ(ابلے ہوئے)
لہسن کے جوے چار عدد(کچل لیں)
سویا سوس تین کھانے کے چمچے
شہد ایک کھانے کا چمچہ
چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچے
سرکہ تین کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
چائنیز نمک چائے کا چمچہ
انڈے چھ عدد
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
تیل حسب ضرورت(فرائنگ کے لئے)
ترکیب:
چائنیز فرائیڈ بیف اسٹرپس بنانے کے لئے بیف اسٹرپس میں نمک، چائینز نمک ، انڈا، کارن فلور مکس کر کے 15-10منٹ میرینیٹ کر کے گرم تیل میں فرائی کر لیں اور نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔ سوس پین میں چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں ہری پیاز، شملہ مرچ، مٹر ڈال کر 2-3منٹ فرائی کریں۔ پھر اس میں لہسن، سرکہ، سویا سوس، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، چلی گارلک سوس اور شہد ڈال کر دو منٹ پکائیں۔ بیف کے اسٹرپس شامل کر کے دو منٹ پکائیں مزیدار چائنیز فرائیڈ بیف اسٹرپس تیار ہیں، چائینز رائس کے ساتھ سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(4813) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice - مزید بریانی اور چاول ڈشز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chinese Fried Beef Stripes With Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Fried Beef Stripes With Rice is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.