Vegetable Chow Mein Recipe In Urdu

اسپائسی ویجٹیبل چاؤمن بنانے کی ترکیب

Vegetable Chow Mein Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

15 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بند گوبھی ایک عد د باریک کٹی ہوئی
2 شملہ مر چ دو عدد باریک کٹی ہوئی
3 گاجر دو عد د باریک کٹی ہوئی
4 بین اسپروٹس ایک پیالی صاف کیے ہوئے
5 ہری پیاز دو گٹھی باریک کٹی ہوئی
6 نوڈلز آدھا پیکٹ
7 تیل پانچ کھانے کے چمچ
8 پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی
9 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
10 سویا سوس دو کھانے کے چمچ
11 سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
12 نمک حسب ذائقہ
13 ہری مرچ چھ عدد لمبی باریک کٹی ہوئی
14 چلی سو س د و کھانے کے چمچ
15 لال مرچ ایک چائے کا چمچ(کٹی ہوئی)
16 چکن کیوب ایک عدد
17 تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
18 چکن کیوب والا میدہ ایک کھانے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے اس میں نوڈلز اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر اُبالیں ۔
  2. 2 جب نوڈلز گل جائیں تو پانی نتھارلیں ۔
  3. 3 اب نوڈلز کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر ذراسی چکنائی دو بارہ ملائیں ۔
  4. 4 پھر ایک کڑاہی میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کر لیں ۔
  5. 5 اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور بند گوبھی ،شملہ مرچ ،گاجر ،سویا سوس ،سفید سرکہ ،نمک اور ہری مرچ شامل کرکے دو منٹ بھون لیں ۔پھر نوڈلز ڈالیں ۔
  6. 6 اس کے بعد چلی سوس ،لال مرچ چکن کیوب اور نمک ڈال کر اچھی طرح جلدی جلدی ملائیں اور تِل کا تیل ڈال دیں ۔
  7. 7 اب اوپر سے بین اسپروٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سروکریں ۔

متعلقہ پکوان

(1459) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Chow Mein - مزید چائنیز چائو من

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Vegetable Chow Mein, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Vegetable Chow Mein is a Chinese Chow Mein, and listed in the chinese chow mein. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 15 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.